سورہ Az-Zumar — آیت 39
گروہ · 39:39 · 39/75
قُلْ يَـٰقَوْمِ ٱعْمَلُوا۟ عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّى عَـٰمِلٌ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
Qul ya qawmi iAAmaloo AAalamakanatikum innee AAamilun fasawfa taAAlamoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
کہہ دو کہ اے قوم تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ میں (اپنی جگہ) عمل کئے جاتا ہوں۔ عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا
محمد جوناگڑھی
کہہ دیجیئے کہ اے میری قوم! تم اپنی جگہ پر عمل کیے جاؤ میں بھی عمل کر رہا ہوں، ابھی ابھی تم جان لوگے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ان سے صاف کہو کہ”اے میری قوم کے لوگو، تم اپنی جگہ اپنا کام کیے جاوٴ ، میں اپنا کام کرتا رہوں گا، عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
آپ کہیے کہ اے میری قوم کے لوگو ! تم اپنی جگہ پر جو کرسکتے ہو کرلو میں بھی اپنی سی محنت کر رہا ہوں پس عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا