سورہ Az-Zumar — آیت 34

گروہ · 39:34 · 34/75

لَهُم مَّا يَشَآءُونَ عِندَ رَبِّهِمْ ۚ ذَٰلِكَ جَزَآءُ ٱلْمُحْسِنِينَ

Lahum ma yashaoona AAindarabbihim thalika jazao almuhsineen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

وہ جو چاہیں گے ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہے۔ نیکوکاروں کا یہی بدلہ ہے

محمد جوناگڑھی

ان کے لیے ان کے رب کے پاس (ہر) وه چیز ہے جو یہ چاہیں، نیک لوگوں کا یہی بدلہ ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

انہیں اپنے ربّ کے ہاں وہ سب کچھ ملے گا جس کی وہ خواہش کریں گے۔ یہ ہے نیکی کرنے والوں کی جزا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

ان کے لیے اپنے رب کے پاس وہ سب کچھ ہے جو یہ چاہیں گے۔ یہی بدلہ ہے نیکوکاروں کا !