سورہ At-Tur — آیت 40

طور پہاڑ · 52:40 · 40/49

أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ

Am tas-aluhum ajran fahum min maghraminmuthqaloon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

(اے پیغمبر) کیا تم ان سے صلہ مانگتے ہو کہ ان پر تاوان کا بوجھ پڑ رہا ہے

محمد جوناگڑھی

کیا تو ان سے کوئی اجرت طلب کرتا ہے کہ یہ اس کے تاوان سے بوجھل ہو رہے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

کیا تم ان سے کوئی اجر مانگتے ہو کہ یہ زبر دستی پڑی ہوئی چٹّی کے بوجھ تلے دبے جاتے ہیں؟

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

کیا آپ ان لوگوں سے کوئی اجرت طلب کر رہے ہیں کہ یہ تاوان کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں ؟

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

کیا تو ان سے کوئی اجرت طلب کرتا ہے کہ یہ اس کے تاوان سے بوجھل ہو رہے ہیں.[1]

حواشی

[1] یعنی اس کی ادائیگی ان کے لیے مشکل ہو۔