سورہ At-Tur — آیت 18

طور پہاڑ · 52:18 · 18/49

فَـٰكِهِينَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَىٰهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ

Fakiheena bima atahumrabbuhum wawaqahum rabbuhum AAathaba aljaheem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا

محمد جوناگڑھی

جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں، اوران کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

لُطف لے رہے ہوں گے اُن چیزوں سے جو اُن کا رب انہیں دے گا، اور اُن کا رب اُنہیں دوزخ کے عذاب سے بچالے گا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

وہ مزے کر رہے ہوں گے ان نعمتوں کے ساتھ جو ان کے رب نے انہیں عطا کی ہوں گی۔ اور بچا لے گا انہیں ان کا ربّ جہنم کے عذاب سے۔