سورہ As-Sajdah — آیت 28
سجدہ · 32:28 · 28/30
وَيَقُولُونَ مَتَىٰ هَـٰذَا ٱلْفَتْحُ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
Wayaqooloona mata hatha alfathuin kuntum sadiqeen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور کہتے ہیں اگر تم سچے ہو تو یہ فیصلہ کب ہوگا؟
محمد جوناگڑھی
اور کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ کب ہوگا؟ اگر تم سچے ہو (تو بتلاؤ).
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
یہ لوگ کہتے ہیں کہ ”یہ فیصلہ کب ہوگا اگر تم سچے ہو؟ “
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ کب ہوگا یہ فیصلہ اگر تم سچے ہو ؟
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور کہتے ہیں کہ یہ فیصلہ کب ہوگا؟ اگر تم سچے ہو (تو بتلاؤ).[1]
حواشی
[1] اس فیصلے (فتح) سے مراد اللہ تعالیٰ کا وہ عذاب ہے جو کفار مکہ نبی (صلى الله عليه وسلم) سے طلب کرتے تھے اور کہتے تھے کہ اے محمد! (صلى الله عليه وسلم) تیرے اللہ کی مدد تیرے لئے کب آئے گی؟ جس سے تو ہمیں ڈراتا رہتا ہے۔ فی الحال تو ہم دیکھ رہے ہیں کہ تجھ پر ایمان لانے والے چھپے پھرتے ہیں۔