سورہ As-Saffat — آیت 76

صف باندھنے والے · 37:76 · 76/182

وَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ

Wanajjaynahu waahlahu mina alkarbialAAatheem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی

محمد جوناگڑھی

ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ہم نے اس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ہم نے نجات دی اس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو[1] اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.

حواشی

[1] أَهْلٌ سے مراد، حضرت نوح (عليه السلام) پر ایمان لانے والے ہیں، جن میں ان کے گھر کے افراد بھی ہیں جو مومن تھے۔ بعض مفسرین نے ان کی کل تعداد 8۔ بتلائی ہے۔ اس میں آپ کی بیوی اور ایک لڑکا شامل نہیں، جو مومن نہیں تھے، وہ بھی طوفان میں غرق ہو گئے۔ کرب عظیم (زبردست مصیبت) سے مراد وہی سیلاب عظیم ہے جس میں یہ قوم غرق ہوئی۔