سورہ As-Saffat — آیت 53

صف باندھنے والے · 37:53 · 53/182

أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ

A-itha mitna wakunnaturaban waAAithaman a-innalamadeenoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

بھلا جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا ہم کو بدلہ ملے گا؟

محمد جوناگڑھی

کیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے کیا اس وقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

کیا واقعی جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن کر رہ جائیں گے تو کیا ہمیں (زندہ کر کے) بدلہ دیا جائے گا ؟