سورہ As-Saffat — آیت 45

صف باندھنے والے · 37:45 · 45/182

يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍۭ

Yutafu AAalayhim bika'sin min maAAeen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

شراب لطیف کے جام کا ان میں دور چل رہا ہوگا

محمد جوناگڑھی

جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

شراب کے چشموں سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان پھرائے جائیں گے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

گردش کر رہے ہوں گے ان پر ُ (خدام) ّنفیس شراب کے پیالوں کے ساتھ

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا.[1]

حواشی

[1] كَأْسٌ ، شراب کے بھرے ہوئے جام کو اور قدح خالی جام کو کہتے ہیں۔ مَعِينٍ کےمعنی ہیں۔ جاری چشمہ۔ مطلب یہ ہے کہ جاری چشمے کی طرح، جنت میں شراب ہر وقت میسر رہے گی۔