سورہ As-Saffat — آیت 35
صف باندھنے والے · 37:35 · 35/182
إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ
Innahum kanoo itha qeela lahumla ilaha illa Allahu yastakbiroon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
ان کا یہ حال تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں تو غرور کرتے تھے
محمد جوناگڑھی
یہ وه (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا "اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ہے" تو یہ گھمنڈ میں آ جاتے تھے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
ان کا معاملہ یہ تھا کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو وہ استکبار کرتے تھے