سورہ As-Saffat — آیت 171
صف باندھنے والے · 37:171 · 171/182
وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ
Walaqad sabaqat kalimatuna liAAibadinaalmursaleen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور اپنے پیغام پہنچانے والے بندوں سے ہمارا وعدہ ہوچکا ہے
محمد جوناگڑھی
اور البتہ ہمارا وعده پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اپنے بھیجے ہوئے بندوں سے ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور ہماری یہ بات پہلے سے طے شدہ ہے اپنے ان بندوں کے لیے جن کو ہم (رسول بنا کر) بھیجتے رہے ہیں۔