سورہ As-Saffat — آیت 16

صف باندھنے والے · 37:16 · 16/182

أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ

A-itha mitna wakunnaturaban waAAithaman a-innalamabAAoothoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے؟

محمد جوناگڑھی

کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈی ہو جائیں گے پھر کیا (سچ مچ) ہم اٹھائے جائیں گے؟

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جب ہم مر چکے ہوں اور مٹی بن جائیں اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں اُس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھا کھڑے کیے جائیں؟

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

(وہ کہتے ہیں) کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں دوبارہ اٹھایا جائے گا ؟