سورہ As-Saffat — آیت 135
صف باندھنے والے · 37:135 · 135/182
إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ
Illa AAajoozan fee alghabireen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
مگر ایک بڑھیا کہ پیچھے رہ جانے والوں میں تھی
محمد جوناگڑھی
بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
سوائے ایک بُڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی.[1]
حواشی
[1] اس سے مراد حضرت لوط (عليه السلام) کی بیوی ہے جو کافرہ تھی، یہ اہل ایمان کے ساتھ بستی سے باہر نہیں گئی تھی، کیونکہ اسےاپنی قوم کے ساتھ ہلاک ہونا تھا، چنانچہ وہ بھی ہلاک کر دی گئی۔