سورہ Ar-Rum — آیت 5

روم · 30:5 · 5/60

بِنَصْرِ ٱللَّهِ ۚ يَنصُرُ مَن يَشَآءُ ۖ وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ

Binasri Allahi yansuruman yashao wahuwa alAAazeezu arraheem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

(یعنی) خدا کی مدد سے۔ وہ جسے چاہتا ہے مدد دیتا ہے اور وہ غالب (اور) مہربان ہے

محمد جوناگڑھی

اللہ کی مدد سے، وه جس کی چاہتا ہے مدد کرتا ہے۔ اصل غالب اور مہربان وہی ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اللہ نصرت عطا فرماتا ہے جسے چاہتا ہے، اور وہ زبردست اور رحیم ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

(وہ خوش ہوں گے) اللہ کی مدد سے۔ وہ مدد کرتا ہے جس کی چاہتا ہے۔ اور وہ زبردست بہت رحم فرمانے والا ہے