سورہ Ar-Rahman — آیت 54

مہربان · 55:54 · 54/78

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ ۚ وَجَنَى ٱلْجَنَّتَيْنِ دَانٍ

Muttaki-eena AAala furushin bata-inuhamin istabraqin wajana aljannatayni dan

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

(اہل جنت) ایسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے میوے قریب (جھک رہے) ہیں

محمد جوناگڑھی

جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جنّتی  لوگ ایسے فرشو ں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے جن کے اَستر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور باغوں کی ڈالیاں پھلوں  سے جھکی پڑرہی ہوں گی

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

وہ وہاں تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے ایسے بچھونوں پر جن کے استر گاڑھے ریشم کے ہوں گے۔ اور دونوں جنتوں کے پھل جھکے ہوئے ہوں گے۔