سورہ An-Nur — آیت 52

نور · 24:52 · 52/64

وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَيَخْشَ ٱللَّهَ وَيَتَّقْهِ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَآئِزُونَ

Waman yutiAAi Allahawarasoolahu wayakhsha Allaha wayattaqhi faola-ikahumu alfa-izoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور جو شخص خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گا اور اس سے ڈرے گا تو ایسے لوگ مراد کو پہنچنے والے ہیں

محمد جوناگڑھی

جو بھی اللہ تعالیٰ کی، اس کے رسول کی فرماں برداری کریں، خوف الٰہی رکھیں اور اس کے عذابوں سے ڈرتے رہیں، وہی نجات پانے والے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور کامیاب وہی ہیں جو اللہ اور رسول کی فرماں برداری کریں اور اللہ سے ڈریں اور اس کی نافرمانی سے بچیں

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرتا ہے اور اللہ کا خوف رکھتا ہے اور اس کا تقویٰ اختیار کرتا ہے تو وہی لوگ ہیں جو کامیاب ہونے والے ہیں