سورہ An-Nur — آیت 44

نور · 24:44 · 44/64

يُقَلِّبُ ٱللَّهُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُو۟لِى ٱلْأَبْصَـٰرِ

Yuqallibu Allahu allayla wannaharainna fee thalika laAAibratan li-olee al-absar

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور خدا ہی رات اور دن کو بدلتا رہتا ہے۔ اہل بصارت کے لئے اس میں بڑی عبرت ہے

محمد جوناگڑھی

اللہ تعالیٰ ہی دن اور رات کو ردوبدل کرتا رہتا ہے آنکھوں والوں کے لیے تو اس میں یقیناً بڑی بڑی عبرتیں ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

رات اور دن کا الٹ پھیر وہی کر رہا ہے اِس میں ایک سبق ہے آنکھوں والوں کے لیے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اللہ ادلتا بدلتا رہتا ہے رات اور دن کو۔ یقیناً اس میں عبرت کا سامان ہے آنکھوں والوں کے لیے