سورہ An-Nur — آیت 45

نور · 24:45 · 45/64

وَٱللَّهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّن مَّآءٍ ۖ فَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰ بَطْنِهِۦ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰ رِجْلَيْنِ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰٓ أَرْبَعٍ ۚ يَخْلُقُ ٱللَّهُ مَا يَشَآءُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ

Wallahu khalaqa kulla dabbatinmin ma-in faminhum man yamshee AAala batnihiwaminhum man yamshee AAala rijlayni waminhum man yamsheeAAala arbaAAin yakhluqu Allahu ma yashaoinna Allaha AAala kulli shay-in qadeer

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور خدا ہی نے ہر چلنے پھرنے والے جاندار کو پانی سے پیدا کیا۔ تو اس میں بعضے ایسے ہیں کہ پیٹ کے بل چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو دو پاؤں پر چلتے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو چار پاؤں پر چلتے ہیں۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

محمد جوناگڑھی

تمام کے تمام چلنے پھرنے والے جانداروں کو اللہ تعالیٰ ہی نے پانی سے پیدا کیا ہےان میں سے بعض تو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں، بعض دو پاؤں پر چلتے ہیں۔ بعض چار پاؤں پر چلتے ہیں، اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ بےشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور اللہ نے ہر جاندار ایک طرح کے پانی سے پیدا کیا، کوئی پیٹ کے بل چل رہا ہے تو کوئی دو ٹانگوں پر اور کوئی چار ٹانگوں پر جو کچھ وہ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور اللہ نے بنایا ہے ہر جاندار کو پانی سے تو ان میں کچھ ایسے (جانور) ہیں جو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں اور ان میں کچھ وہ ہیں جو دو ٹانگوں پر چلتے ہیں اور ان میں کچھ ایسے ہیں جو چار ٹانگوں پر چلتے ہیں اللہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے۔ یقیناً اللہ ہرچیز پر قادر ہے

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

تمام کے تمام چلنے پھرنے والے جانداروں کو اللہ تعالیٰ ہی نے پانی سے پیدا کیا ہےان میں سے بعض تو اپنے پیٹ کے بل چلتے ہیں[1] ، بعض دو پاؤں پر چلتے ہیں[2]۔ بعض چار پاؤں پر چلتے ہیں[3]، اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے[4]۔ بےشک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.

حواشی

[1] جس طرح سانپ، مچھلی اور دیگر حشرات الارض کیڑے مکوڑے ہیں۔ [2] جیسے انسان اور پرند ہیں۔ [3] جیسے تمام چوپائے اور دیگر حیوانات ہیں۔ [4] یہ اشارہ اس بات کی طرف کہ بعض حیوانات ایسے بھی ہیں جو چار سے بھی زیادہ پاؤں رکھتے ہیں، جیسے کیکڑا، مکڑی اور بہت سے زمینی کیڑے۔