سورہ An-Nisa — آیت 145
عورت · 4:145 · 145/176
إِنَّ ٱلْمُنَـٰفِقِينَ فِى ٱلدَّرْكِ ٱلْأَسْفَلِ مِنَ ٱلنَّارِ وَلَن تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا
Inna almunafiqeena fee addarkial-asfali mina annari walan tajida lahum naseera
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
کچھ شک نہیں کہ منافق لوگ دوزخ کے سب سے نیچے کے درجے میں ہوں گے۔ اور تم ان کا کسی کو مددگار نہ پاؤ گے
محمد جوناگڑھی
منافق تو یقیناً جہنم کے سب سے نیچے کے طبقہ میں جائیں گے، ناممکن ہے کہ تو ان کا کوئی مددگار پالے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
یقین جانو کہ منافق جہنم کے سب سے نیچے طبقے میں جائیں گے اور تم کسی کو اُن کا مدد گار نہ پاؤ گے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یقیناً منافقین آگ کے سب سے نچلے طبقے میں ہوں گے اور تم نہ پاؤ گے ان کے لیے کوئی مدد گار