سورہ An-Nisa — آیت 146
عورت · 4:146 · 146/176
إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُوا۟ وَأَصْلَحُوا۟ وَٱعْتَصَمُوا۟ بِٱللَّهِ وَأَخْلَصُوا۟ دِينَهُمْ لِلَّهِ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ مَعَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ۖ وَسَوْفَ يُؤْتِ ٱللَّهُ ٱلْمُؤْمِنِينَ أَجْرًا عَظِيمًا
Illa allatheena taboowaaslahoo waAAtasamoo billahiwaakhlasoo deenahum lillahi faola-ika maAAaalmu'mineena wasawfa yu'ti Allahu almu'mineena ajran AAatheema
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
ہاں جنہوں نے توبہ کی اور اپنی حالت کو درست کیا اور خدا (کی رسی) کو مضبوط پکڑا اور خاص خدا کے فرمانبردار ہوگئے تو ایسے لوگ مومنوں کے زمرے میں ہوں گے اور خدا عنقریب مومنوں کو بڑا ثواب دے گا
محمد جوناگڑھی
ہاں جو توبہ کر لیں اور اصلاح کر لیں اور اللہ تعالیٰ پر کامل یقین رکھیں اور خالص اللہ ہی کے لئے دینداری کریں تو یہ لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ مومنوں کو بہت بڑا اجر دے گا۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
البتہ جو ان میں سے تائب ہو جا ئیں اور اپنے طرزِ عمل کی اصلاح کر لیں اور اللہ کا دامن تھام لیں اور اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر دیں، ایسے لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں اور اللہ مومنوں کو ضرور اجرِ عظیم عطا فرمائے گا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور اصلاح کرلیں اور اللہ سے چمٹ جائیں اور اپنی اطاعت کو اللہ کے لیے خالص کرلیں تو پھر یہ لوگ اہل ایمان میں شامل ہوجائیں گے اور اللہ اہل ایمان کو عنقریب بہت بڑا اجر عطا فرمائے گا
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
ہاں جو توبہ کر لیں اور اصلاح کر لیں اور اللہ تعالیٰ پر کامل یقین رکھیں اور خالص اللہ ہی کے لئے دینداری کریں تو یہ لوگ مومنوں کے ساتھ ہیں[1] ، اللہ تعالیٰ مومنوں کو بہت بڑا اجر دے گا۔
حواشی
[1] یعنی منافقین میں سے جو ان چار چیزوں کا خلوص دل سے اہتمام کرے گا وہ جہنم میں جانے کے بجائے جنت میں اہل ایمان کے ساتھ ہوگا۔