سورہ An-Nisa — آیت 133
عورت · 4:133 · 133/176
إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ أَيُّهَا ٱلنَّاسُ وَيَأْتِ بِـَٔاخَرِينَ ۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ قَدِيرًا
In yasha' yuthhibkum ayyuha annasuwaya'ti bi-akhareena wakana Allahu AAalathalika qadeera
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
لوگو! اگر وہ چاہے تو تم کو فنا کردے اور (تمہاری جگہ) اور لوگوں کو پیدا کردے۔اور خدا اس بات پر قادر ہے
محمد جوناگڑھی
اگر اسے منظور ہو تو اے لوگو! وه تم سب کو لے جائے اور دوسروں کو لے آئے، اللہ تعالیٰ اس پرپوری قدرت رکھنے واﻻ ہے۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اگر وہ چاہے تو تم لوگوں کو ہٹا کر تمہاری جگہ دوسروں کو لے آئے، اور وہ اِس کی پوری قدرت رکھتا ہے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اے لوگو ! وہ چاہے تو تم سب کو لے جائے اور دوسرے لوگوں کو لے آئے اور یقیناً اللہ تعالیٰ اس پر قادر ہے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اگر اسے منظور ہو تو اے لوگو! وه تم سب کو لے جائے اور دوسروں کو لے آئے، اللہ تعالیٰ اس پرپوری قدرت رکھنے واﻻ ہے۔[1]
حواشی
[1] یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت قاہرہ وکاملہ کا اظہار ہے جب کہ ایک دوسرے مقام پر فرمایا ”وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ“ ( محمد: 38) (اگر تم پھرو گے تووہ تمہاری جگہ اوروں کولے آئے گا اور وہ تمہاری طرح کے نہیں ہوں گے )۔