سورہ An-Nisa — آیت 118
عورت · 4:118 · 118/176
لَّعَنَهُ ٱللَّهُ ۘ وَقَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنْ عِبَادِكَ نَصِيبًا مَّفْرُوضًا
LaAAanahu Allahu waqalalaattakhithanna min AAibadika naseebanmafrooda
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
جس پر خدا نے لعنت کی ہے (جو خدا سے) کہنے لگا میں تیرے بندوں سے (غیر خدا کی نذر دلوا کر مال کا) ایک مقرر حصہ لے لیا کروں گا۔
محمد جوناگڑھی
جسے اللہ نے لعنت کی ہے اور اس نے بیڑا اٹھایا ہے کہ تیرے بندوں میں سے میں مقرر شده حصہ لے کر رہوں گا۔
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
جس کو اللہ نے لعنت زدہ کیا ہے۔(وہ اس شیطان کی اطاعت کر رہے ہیں)جس نے اللہ سے کہا تھا کہ”میں تیرے بندوں سے ایک مقرر حصہ لے کر رہوں گا،
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اللہ نے اس پر لعنت فرما دی ہے اور اس نے کہا (اے اللہ) میں تیرے بندوں میں سے ایک مقرر حصہ تو لے کر ہی چھوڑوں گا۔