سورہ An-Nisa — آیت 117

عورت · 4:117 · 117/176

إِن يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦٓ إِلَّآ إِنَـٰثًا وَإِن يَدْعُونَ إِلَّا شَيْطَـٰنًا مَّرِيدًا

In yadAAoona min doonihi illa inathanwa-in yadAAoona illa shaytanan mareeda

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

یہ جو خدا کے سوا پرستش کرتے ہیں تو عورتوں کی اور پکارتے ہیں تو شیطان کی سرکش ہی کو

محمد جوناگڑھی

یہ تو اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر صرف عورتوں کو پکارتے ہیں اور دراصل یہ صرف سرکش شیطان کو پوجتے ہیں۔

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

وہ اللہ کو چھوڑ کر دیویوں کو معبود بناتے ہیں۔ وہ اس باغی شیطان کو معبود بناتے ہیں

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

نہیں پکار تے یہ لوگ اللہ کے سوا مگر دیویوں کو اور وہ نہیں پکارتے کسی کو سوائے سرکش شیطان کے