سورہ An-Nazi'at — آیت 16

زور سے کھینچنے والے · 79:16 · 16/46

إِذْ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلْوَادِ ٱلْمُقَدَّسِ طُوًى

Ith nadahu rabbuhu bilwadialmuqaddasi tuwa

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا

محمد جوناگڑھی

جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جب اس کے ربّ نے اُسے طُویٰ کی مقدّس وادی میں پُکارا تھا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

جب اس کو پکارا تھا اس کے پروردگار نے طویٰ کی مقدس وادی میں۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا.[1]

حواشی

[1] یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) مدین سے واپس آگ کی تلاش میں کوہ طور پر پہنچ گئے تھے تو وہاں ایک درخت کی اوٹ سے اللہ تعالیٰ نےموسیٰ (عليه السلام) سے کلام فرمایا، جیسا کہ اس کی تفصیل سورۂ طہ کے آغاز میں گزری طُوَى اسی جگہ کا نام ہے، ہم کلامی کا مطلب نبوت ورسالت سےنوازنا ہے۔ یعنی موسیٰ (عليه السلام) آگ لینے گئے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں رسالت عطا فرما دی۔