سورہ An-Naml — آیت 50
چیونٹی · 27:50 · 50/93
وَمَكَرُوا۟ مَكْرًا وَمَكَرْنَا مَكْرًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
Wamakaroo makran wamakarna makranwahum la yashAAuroon
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور وہ ایک چال چلے اور ان کو کچھ خبر نہ ہوئی
محمد جوناگڑھی
انہوں نے مکر (خفیہ تدبیر) کیا اور ہم نے بھی اور وه اسے سمجھتے ہی نہ تھے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
یہ چال تو وہ چلے اور پھر ایک چال ہم نے چلی جس کی انہیں خبر نہ تھی۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور انہوں نے ایک چال چلی اور ہم نے بھی ایک تدبیر کی اور انہیں پتا بھی نہ چلا
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
انہوں نے مکر (خفیہ تدبیر) کیا[1] اور ہم نے بھی[2] اور وه اسے سمجھتے ہی نہ تھے.[3]
حواشی
[1] ان کا مکر یہی تھا کہ انہوں نے باہم حلف اٹھایا کہ رات کی تاریکی میں اس منصوبۂ قتل کو بروئے کار لائیں اور تین دن پورے ہونے سے پہلے ہی ہم صالح (عليه السلام) اور ان کے گھر والوں کو ٹھکانے لگادیں۔ [2] یعنی ہم نے ان کی اس سازش کا بدلہ دیا اور انہیں ہلاک کردیا۔ اسے بھی مَكَرْنَا مَكْرًا سے مشاکلت کے طور پر تعبیر کیاگیا ہے۔ [3] اللہ کی اس تدبیر (مکر) کو سمجھتے ہی نہ تھے۔