سورہ An-Najm — آیت 16

ستارہ · 53:16 · 16/62

إِذْ يَغْشَى ٱلسِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ

Ith yaghsha assidratama yaghsha

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا

محمد جوناگڑھی

جب کہ سدره کو چھپائے لیتی تھی وه چیز جو اس پر چھا رہی تھی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اُس وقت سِدرہ پر چھا رہا تھا جو کچھ کہ چھا رہا تھا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

جبکہ چھائے ہوئے تھا سدرہ پر جو چھائے ہوئے تھا۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

جب کہ سدره کو چھپائے لیتی تھی وه چیز جو اس پر چھا رہی تھی.[1]

حواشی

[1] سدرۃ المنتہیٰ کی اس کیفیت کابیان ہے جب شب معراج میں آپ ﹲ نے اس کامشاہدہ کیا، سونے کے پروانے اس کےگرد منڈلا رہے تھے، فرشتوں کا عکس اس پر پڑ رہاتھا، اور رب کی تجلیات کا مظہر بھی وہی تھا۔ (ابن کثیر وغیرہ) اسی مقام پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تین چیزوں سے نوازا گیا۔ پانچ وقت کی نمازیں، سورۂ بقرہ کی آخری آیات اور اس مسلمان کی مغفرت کا وعدہ جو شرک کی آلودگیوں سے پاک ہو (صحيح مسلم، كتاب الإيمان، باب ذكر سدرة المنتهى)۔