سورہ An-Najm — آیت 11
ستارہ · 53:11 · 11/62
مَا كَذَبَ ٱلْفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ
Ma kathaba alfu-adu maraa
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانا
محمد جوناگڑھی
دل نے جھوٹ نہیں کہا جسے (پیغمبر نے) دیکھا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
نظر نے جو کچھ دیکھا، دل نےاس میں جھوٹ نہ ملایا۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل و دماغ نے اسے جھٹلایا نہیں۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
دل نے جھوٹ نہیں کہا جسے (پیغمبر نے) دیکھا.[1]
حواشی
[1] یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل (عليه السلام) کو اصل شکل میں دیکھا کہ ان کے چھ سو پر ہیں۔ ایک پر مشرق ومغرب کے درمیان فاصلے جتنا تھا، اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل نے جھٹلایا نہیں، بلکہ اللہ کی اس عظیم قدرت کو تسلیم کیا۔