سورہ An-Naba — آیت 37

خبر · 78:37 · 37/40

رَّبِّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ٱلرَّحْمَـٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا

Rabbi assamawati wal-ardiwama baynahuma arrahmani layamlikoona minhu khitaba

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

وہ جو آسمانوں اور زمین اور جو ان دونوں میں ہے سب کا مالک ہے بڑا مہربان کسی کو اس سے بات کرنے کا یارا نہیں ہوگا

محمد جوناگڑھی

(اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے واﻻ ہے۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اُس نہایت مہربان خدا کی طرف سے جو زمین اور آسمانوں کا اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے جس کے سامنے کسی کو بولنے کا یارا نہیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے مابین ہے جو الرحمن ہے۔ ان (میں سے کسی) کو ہمت نہیں ہوگی اس سے بات کرنے کی۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

(اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے واﻻ ہے۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہوگا.[1]

حواشی

[1] یعنی اس کی عظمت، ہیبت اور جلالت اتنی ہوگی کہ ابتداءً اس سےکسی کو بات کرنے کی ہمت نہ ہوگی، اسی لئے اس کی اجازت کے بغیر کوئی شفاعت کے لئے بھی لب کشائی نہیں کر سکے گا۔