سورہ Al-Qasas — آیت 51

قصے · 28:51 · 51/88

۞ وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ ٱلْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

Walaqad wassalna lahumualqawla laAAallahum yatathakkaroon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور ہم پے درپے اُن لوگوں کے پاس (ہدایت کی) باتیں بھیجتے رہے ہیں تاکہ نصیحت پکڑیں

محمد جوناگڑھی

اور ہم برابر پے درپے لوگوں کے لیے اپنا کلام بھیجتے رہے تاکہ وه نصیحت حاصل کرلیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور (نصیحت کی)بات پے در پے ہم انہیں پہنچا چکے ہیں تا کہ وہ غفلت سے بیدار ہوں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ہم نے لگاتار بھیجا ان کے لیے اپنا کلام تاکہ یہ نصیحت اخذ کریں

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور ہم برابر پے درپے لوگوں کے لیے اپنا کلام بھیجتے رہے[1] تاکہ وه نصیحت حاصل کرلیں.[2]

حواشی

[1] یعنی ایک رسول کے بعد دوسرا رسول، ایک کتاب کے بعد دوسری کتاب ہم بھیجتے رہے اور اس طرح مسلسل، لگاتار ہم اپنی بات لوگوں تک پہنچاتے رہے۔ [2] مقصد اس سے یہ تھا کہ لوگ پچھلے لوگوں کے انجام سے ڈر کر اور ہماری باتوں سے نصیحت حاصل کرکے ایمان لے آئیں۔