سورہ Al-Qasas — آیت 33

قصے · 28:33 · 33/88

قَالَ رَبِّ إِنِّى قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ

Qala rabbi innee qataltu minhumnafsan faakhafu an yaqtuloon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

موسٰی نے کہا اے پروردگار اُن میں کا ایک شخص میرے ہاتھ سے قتل ہوچکا ہے سو مجھے خوف ہے کہ وہ (کہیں) مجھ کو مار نہ ڈالیں

محمد جوناگڑھی

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا پروردگار! میں نے ان کا ایک آدمی قتل کر دیا تھا۔ اب مجھے اندیشہ ہے کہ وه مجھے بھی قتل کر ڈالیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

موسیٰؑ نے عرض کیا”میرے آقا، میں تو اُن کا ایک آدمی قتل کر چکا ہوں، ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے مار ڈالیں گے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اس نے کہا : پروردگار ! میں نے ان میں سے ایک شخص کو قتل کردیا تھا چناچہ مجھے اندیشہ ہے کہ وہ مجھے قتل کردیں گے