سورہ Al-Qamar — آیت 45

چاند · 54:45 · 45/55

سَيُهْزَمُ ٱلْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ ٱلدُّبُرَ

Sayuhzamu aljamAAu wayuwalloona addubur

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے

محمد جوناگڑھی

عنقریب یہ جماعت شکست دی جائےگی اور پیٹھ دے کر بھاگے گی.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

عنقریب یہ جتّھا شکست کھا جائے گا اور یہ سب پیٹھ پھیر کر بھاگتے نظر آئیں  گے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

عنقریب ان کی جمعیت شکست کھاجائے گی اور وہ پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

عنقریب یہ جماعت شکست دی جائےگی اور پیٹھ دے کر بھاگے گی.[1]

حواشی

[1] اللہ نے ان کے زعم باطل کی تردید فرمائی، جماعت سے مراد کفار مکہ ہیں۔ چنانچہ بدر میں انہیں شکست ہوئی اور یہ پیٹھ دےکربھاگے، روسائے شرک اور اساطین کفر ہلاک کردیئے گئے۔ جنگ بدر کے موقعے پرجب نبی ﹲ نہایت الحاح وزاری سے اپنے خیمے میں مصروف دعا تھےتو حضرت ابوبکر (رضي الله عنه) نے فرمایا «حَسْبُكَ يَا رَسُولَ اللهِ! أَلْحَحْتَ عَلَى رَبِّكَ»۔ بس کیجئے! اللہ کے رسول ! آپ نے رب کے سامنے بہت الحاح وزاری کرلی۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خیمے سے باہر تشریف لائے تو آپ کی زبان مبارک پر یہی آیت تھی۔ (البخاري، تفسير سورة اقتربت الساعة)۔