سورہ Al-Qamar — آیت 4

چاند · 54:4 · 4/55

وَلَقَدْ جَآءَهُم مِّنَ ٱلْأَنۢبَآءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ

Walaqad jaahum mina al-anba-i mafeehi muzdajar

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور ان کو ایسے حالات (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے

محمد جوناگڑھی

یقیناً ان کے پاس وه خبریں آچکی ہیں جن میں ڈانٹ ڈپٹ (کی نصیحت) ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اِن لوگوں کے سامنے (پچھلی قوموں کے) وہ حالات آ چکے ہیں جن میں سرکشی سے باز رکھنے کے لیے کافی سامان عبرت ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ان کے پاس وہ خبریں آچکی ہیں جن میں تنبیہہ ہے۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

یقیناً ان کے پاس وه خبریں آچکی ہیں[1] جن میں ڈانٹ ڈپٹ (کی نصیحت) ہے.[2]

حواشی

[1] یعنی گزشتہ امتوں کی ہلاکت کی،جب انہوں نےتکذیب کی۔ [2] یعنی ان میں عبرت ونصیحت کے پہلو ہیں، کوئی ان سے سبق حاصل کر کے شرک ومعصیت سے بچنا چاہے تو بچ سکتا ہے مُزْدَجَرٌ اصل میں مُزْتَجَرٌ ہے زَجْرٌ سے مصدر میمی۔