سورہ Al-Qamar — آیت 13
چاند · 54:13 · 13/55
وَحَمَلْنَـٰهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلْوَٰحٍ وَدُسُرٍ
Wahamalnahu AAala thatialwahin wadusur
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور ہم نے نوحؑ کو ایک کشتی پر جو تختوں اور میخوں سے تیار کی گئی تھی سوار کرلیا
محمد جوناگڑھی
اور ہم نے اسے تختوں اور کیلوں والی (کشتی) پر سوار کر لیا.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور نوح ؑ کو ہم نے ایک تختوں اور کیلوں والی پر سوار کر دیا
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور ہم نے اسے سوار کردیا اس (کشتی) پر جو تختوں اور کیلوں سے بنی تھی۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور ہم نے اسے تختوں اور کیلوں والی (کشتی) پر سوار کر لیا.[1]
حواشی
[1] دُسُرٌ دِسَارٌ کی جمع، وہ رسیاں، جن سے کشتی کے تحتے باندھے گئے یا وہ کیلیں اورمیخیں جن سے کشتی کو جوڑا گیا۔