سورہ Al-Qamar — آیت 12

چاند · 54:12 · 12/55

وَفَجَّرْنَا ٱلْأَرْضَ عُيُونًا فَٱلْتَقَى ٱلْمَآءُ عَلَىٰٓ أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ

Wafajjarna al-arda AAuyoonanfaltaqa almao AAala amrin qad qudir

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور زمین میں چشمے جاری کردیئے تو پانی ایک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگیا

محمد جوناگڑھی

اور زمین سے چشموں کو جاری کر دیا پس اس کام کے لیے جو مقدر کیا گیا تھا (دونوں) پانی جمع ہو گئے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور یہ سارا پانی اُس کام کو پورا کرنے لیے مل گیا جو مقدر ہو چکا تھا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور ہم نے زمین کو پھاڑ کر چشمے ہی چشمے کردیا تو وہ سارا پانی مل گیا ایک ایسے کام کے لیے جس کا فیصلہ ہوچکا تھا۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور زمین سے چشموں کو جاری کر دیا پس اس کام کے لیے جو مقدر کیا گیا تھا (دونوں) پانی جمع ہو گئے.[1]

حواشی

[1] یعنی آسمان اور زمین کے پانی نے مل کر وہ کام پورا کر دیا اور جو قضا و قدر میں لکھ دیا گیا تھا یعنی طوفان بن کر سب کو غرق کر دیا۔