سورہ Al-Mutaffifin — آیت 32
ناپ تول میں کمی کرنے والے · 83:32 · 32/36
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ
Wa-itha raawhum qaloo inna haola-iladalloon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور جب ان( مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں
محمد جوناگڑھی
اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے یقیناً یہ لوگ گمراه (بے راه) ہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے تھے کہ یہ بہکے ہوئے لوگ ہیں،
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور جب وہ ان (اہل ایمان) کو دیکھتے تھے تو کہتے تھے کہ یقینا یہ بہکے ہوئے لوگ ہیں۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے یقیناً یہ لوگ گمراه (بے راه) ہیں.[1]
حواشی
[1] یعنی اہل توحید، اہل شرک کی نظر میں اور اہل ایمان اہل کفر کے نزدیک گمراہ ہوتے ہیں۔ یہی صورت حال آج بھی ہے۔ گمراہ اپنے کو اہل حق اور اہل حق کو گمراہ باور کراتے ہیں۔ حتیٰ کہ ایک سراسر باطل فرقہ اپنے سوا کسی کو مومن کہتا ہے اور نہ سمجھتا ہے۔ هَدَاهَا اللهُ تَعَالَى ۔