سورہ Al-Mutaffifin — آیت 3

ناپ تول میں کمی کرنے والے · 83:3 · 3/36

وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ

Wa-itha kaloohum aw wazanoohumyukhsiroon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں

محمد جوناگڑھی

اور جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور جب ان کو ناپ کو یا تول کر دیتے ہیں تو انہیں گھاٹا دیتے ہیں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور جب خود انہیں ناپ کر یا تول کردیتے ہیں تو کمی کردیتے ہیں۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں.[1]

حواشی

[1] یعنی لینے اور دینے کے الگ الگ پیمانے رکھنا اور اس طرح ڈنڈی مار کر ناپ تول میں کمی کرنا، بہت بڑی اخلاقی بیماری ہے جس کا نتیجہ دین وآخرت میں تباہی ہے۔ ایک حدیث میں ہے، جو قوم ناپ تول میں کمی کرتی ہے، تو اس پر قحط سالی، سخت محنت اور حکمرانوں کا ظلم مسلط کر دیا جاتا ہے۔ ( ابن ماجه ، نمبر 4019 ذكره الألباني في الصحيحة نمبر 106 من عدة طرق وله شواهد) ۔