سورہ Al-Mutaffifin — آیت 26
ناپ تول میں کمی کرنے والے · 83:26 · 26/36
خِتَـٰمُهُۥ مِسْكٌ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ ٱلْمُتَنَـٰفِسُونَ
Khitamuhu miskun wafee thalikafalyatanafasi almutanafisoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں
محمد جوناگڑھی
جس پر مشک کی مہر ہوگی، سبقت لے جانے والوں کو اسی میں سبقت کرنی چاہئے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
جو لوگ دوسروں پر بازی لے جانا چاہتے ہوں وہ اِس چیز کو حاصل کرنے میں بازی لے جانے کی کوشش کریں
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اس کی مہر ہوگی مشک کی۔ اس چیز کے لیے سبقت لے جانے کی کوشش کریں سبقت لے جانے والے۔
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
جس پر مشک کی مہر ہوگی، سبقت لے جانے والوں کو اسی میں سبقت کرنی چاہئے.[1]
حواشی
[1] یعنی عمل کرنے والےکو ایسے عملوں میں سبقت کرنی چاہئے جس کے صلے میں جنت اور اس کی یہ نعمتیں حاصل ہوں۔ جیسے فرمایا، لِمِثْلِ هَذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ ( الصافات:61 ) ۔