سورہ Al-Mursalat — آیت 48

بھیجی جانے والی ہوائیں · 77:48 · 48/50

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ

Wa-itha qeela lahumu irkaAAoo layarkaAAoon

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں

محمد جوناگڑھی

ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جُھکو تو نہیں جُھکتے۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (اپنے رب کے سامنے) جھکو تو یہ جھکتے نہیں ہیں۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے.[1]

حواشی

[1] یعنی جب ان کو نماز پڑھنے کا حکم دیا جاتا ہے، تو نماز نہیں پڑھتے۔