سورہ Al-Mulk — آیت 11
بادشاہ · 67:11 · 11/30
فَٱعْتَرَفُوا۟ بِذَنۢبِهِمْ فَسُحْقًا لِّأَصْحَـٰبِ ٱلسَّعِيرِ
FaAAtarafoo bithanbihim fasuhqanli-as-habi assaAAeer
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
پس وہ اپنے گناہ کا اقرار کرلیں گے۔ سو دوزخیوں کے لئے (رحمت خدا سے) دور ہی ہے
محمد جوناگڑھی
پس انہوں نے اپنے جرم کا اقبال کر لیا۔ اب یہ دوزخی دفع ہوں (دور ہوں).
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اس طرح وہ اپنے قصورکا خود اعتراف کر لیں گے، لعنت ہے ان دوزخیوں پر
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
پس وہ اپنے اصل گناہ کا اعتراف کرلیں گے۔ پس پھٹکار ہے جہنمی لوگوں کے لیے۔