سورہ Al-Mulk — آیت 10

بادشاہ · 67:10 · 10/30

وَقَالُوا۟ لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِىٓ أَصْحَـٰبِ ٱلسَّعِيرِ

Waqaloo law kunna nasmaAAu awnaAAqilu ma kunna fee as-habi assaAAeer

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور کہیں گے اگر ہم سنتے یا سمجھتے ہوتے تو دوزخیوں میں نہ ہوتے

محمد جوناگڑھی

اور کہیں گے اگر ہم سنتے ہوتے یا عقل رکھتے ہوتے تو دوزخیوں میں (شریک) نہ ہوتے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور وہ کہیں گے  ”کاش ہم سُنتے اور سمجھتے تو آج اِس بھَڑکتی ہوئی آگ کے سزا واروں میں نہ شامل ہوتے۔“

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور وہ کہیں گے کہ اگر ہم سنتے اور عقل سے کام لیتے تو ہم نہ ہوتے ان جہنم والوں میں سے۔