سورہ Al-Mu'minun — آیت 38
مومنین · 23:38 · 38/118
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا وَمَا نَحْنُ لَهُۥ بِمُؤْمِنِينَ
In huwa illa rajulun iftaraAAala Allahi kathiban wama nahnulahu bimu'mineen
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
یہ تو ایک ایسا آدمی ہے جس نے خدا پر جھوٹ افتراء کیا ہے اور ہم اس کو ماننے والے نہیں
محمد جوناگڑھی
یہ تو بس ایسا شخص ہے جس نے اللہ پر جھوٹ (بہتان) باندھ لیا ہے، ہم تو اس پر ایمان ﻻنے والے نہیں ہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
یہ شخص خدا کے نام پر محض جھُوٹ گھڑ رہا ہے اور ہم کبھی اس کی ماننے والے نہیں ہیں۔“
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
یہ نہیں ہے مگر ایک ایسا شخص جس نے جھوٹ باندھا ہے اللہ پر اور ہم اس کی بات ماننے والے نہیں ہیں
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
یہ تو بس ایسا شخص ہے جس نے اللہ پر جھوٹ (بہتان) باندھ لیا ہے[1] ، ہم تو اس پر ایمان ﻻنے والے نہیں ہیں.
حواشی
[1] یعنی دوبارہ زندہ ہونے کا وعدہ، یہ ایک افترا ہے جو یہ شخص اللہ پر باندھ رہا ہے۔