سورہ Al-Mu'minun — آیت 3
مومنین · 23:3 · 3/118
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَنِ ٱللَّغْوِ مُعْرِضُونَ
Wallatheena hum AAani allaghwimuAAridoon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
اور جو بیہودہ باتوں سے منہ موڑے رہتے ہیں
محمد جوناگڑھی
جو لغویات سے منھ موڑ لیتے ہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
لغویات سے دُور رہتے ہیں۔
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور جو لغو باتوں سے اعراض کرنے والے ہیں
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
جو لغویات سے منھ موڑ لیتے ہیں.[1]
حواشی
[1] لَغْو ہر وہ کام اور ہر وہ بات جس کا کوئی فائدہ نہ ہو یا اس میں دینی یا دنیاوی نقصانات ہوں، ان سے پرہیز مطلب ہے ان کی طرف خیال بھی نہ کیا جائے۔ چہ جائیکہ انہیں اختیار یا ان کا ارتکاب کیا جائے۔