سورہ Al-Kafirun — آیت 5

کافرین · 109:5 · 5/6

وَلَآ أَنتُمْ عَـٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ

Wala antum AAabidoona maaAAbud

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 5

فتح محمد جالندھری

اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں

محمد جوناگڑھی

اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور نہ تم اُس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی عبادت میں کرتا ہوں۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور نہ تم پوجنے والے ہو اس کو جس کو میں پوج رہا ہوں۔

محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ

اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں.[1]

حواشی

[1] بعض نے پہلی آیت کو حال کے اوردوسری کو استقبال کے مفہوم میں لیا ہے، لیکن امام شوکانی نے کہا ہے کہ ان تکلفات کی ضرورت نہیں ہے۔ تاکید کے لئے تکرار، عربی زبان کا عام اسلوب ہے، جسے قرآن کریم میں کئی جگہ اختیار کیا گیا ہے۔ جیسے سورۂ رحمٰن، سورۂ مرسلات میں ہے۔ اسی طرح یہاں بھی تاکید کے لئے یہ جملہ دہرایا گیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ یہ کبھی ممکن نہیں کہ میں توحید کا راستہ چھوڑ کر شرک کا راستہ اختیار کر لوں، جیسا کہ تم چاہتے ہو۔ اور اگر اللہ نے تمہاری قسمت میں ہدایت نہیں لکھی ہے، تو تم بھی اس توحید اور عبادت الٰہی سے محروم ہی رہو گے۔ یہ بات اس وقت فرمائی گئی، جب کفار نے یہ تجویز پیش کی کہ ایک سال ہم آپ (صلى الله عليه وسلم) کے معبود کی اور ایک سال آپ (صلى الله عليه وسلم) ہمارے معبودوں کی عبادت کریں۔