سورہ Al-Isra — آیت 27

رات کا صفر · 17:27 · 27/111

إِنَّ ٱلْمُبَذِّرِينَ كَانُوٓا۟ إِخْوَٰنَ ٱلشَّيَـٰطِينِ ۖ وَكَانَ ٱلشَّيْطَـٰنُ لِرَبِّهِۦ كَفُورًا

Inna almubaththireena kanooikhwana ashshayateeni wakana ashshaytanulirabbihi kafoora

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

کہ فضول خرچی کرنے والے تو شیطان کے بھائی ہیں۔ اور شیطان اپنے پروردگار (کی نعمتوں) کا کفر ان کرنے والا (یعنی ناشکرا) ہے

محمد جوناگڑھی

بیجا خرچ کرنے والے شیطانوں کے بھائی ہیں۔ اور شیطان اپنے پروردگار کا بڑا ہی ناشکرا ہے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

فضول خرچ لوگ شیطان کے بھائی ہیں، اور شیطان اپنے رب کا ناشکرا ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

یقیناً مال کو فضول اڑانے والے شیاطین کے بھائی ہیں اور یقیناً شیطان اپنے رب کا بہت ہی نا شکرا ہے