سورہ Al-Isra — آیت 26
رات کا صفر · 17:26 · 26/111
وَءَاتِ ذَا ٱلْقُرْبَىٰ حَقَّهُۥ وَٱلْمِسْكِينَ وَٱبْنَ ٱلسَّبِيلِ وَلَا تُبَذِّرْ تَبْذِيرًا
Waati tha alqurba haqqahuwalmiskeena wabna assabeeli walatubaththir tabtheera
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
اور رشتہ داروں اور محتاجوں اور مسافروں کو ان کا حق ادا کرو۔ اور فضول خرچی سے مال نہ اُڑاؤ
محمد جوناگڑھی
اور رشتے داروں کا اور مسکینوں اور مسافروں کا حق ادا کرتے رہو اور اسراف اور بیجا خرچ سے بچو.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
رشتہ دار کو اس کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو اس کا حق فضول خرچی نہ کرو
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور حق ادا کرو قرابت داروں مسکینوں اور مسافروں کا اور فضول میں مال مت اڑاؤ