سورہ Al-Insan — آیت 15
انسان · 76:15 · 15/31
وَيُطَافُ عَلَيْهِم بِـَٔانِيَةٍ مِّن فِضَّةٍ وَأَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِيرَا۠
Wayutafu AAalayhim bi-aniyatinmin fiddatin waakwabin kanat qawareera
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 4
فتح محمد جالندھری
خدام) چاندی کے باسن لئے ہوئے ان کے اردگرد پھریں گے اور شیشے کے (نہایت شفاف) گلاس
محمد جوناگڑھی
اور ان پر چاندی کے برتنوں اور ان جاموں کا دور کرایا جائے گا جو شیشے کے ہوں گے.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
اُن کے آگے چاندی کے برتن اور شیشے کے پیالے گردش کرائے جارہے ہوں گے
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
اور گردش میں ہوں گے ان پر (خدامِ جنت) چاندی کے برتنوں اور شیشے کے پیالوں کے ساتھ۔