سورہ Al-Hijr — آیت 99

پتھر · 15:99 · 99/99

وَٱعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ ٱلْيَقِينُ

WaAAbud rabbaka hattaya'tiyaka alyaqeen

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور اپنے پروردگار کی عبادت کئے جاؤ یہاں تک کہ تمہاری موت (کا وقت) آجائے

محمد جوناگڑھی

اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور اُس آخری گھڑی تک اپنے ربّ کی بندگی کرتے رہو جس کا آنا یقینی ہے

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور اپنے رب کی بندگی میں لگے رہیں یہاں تک کہ یقینی شے وقوع پذیر ہوجائے