سورہ Al-Hijr — آیت 56
پتھر · 15:56 · 56/99
قَالَ وَمَن يَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ رَبِّهِۦٓ إِلَّا ٱلضَّآلُّونَ
Qala waman yaqnatu min rahmatirabbihi illa addalloon
آیت کی تلاوت
اس آیت کے تراجم 5
فتح محمد جالندھری
(ابراہیم نے) کہا کہ خدا کی رحمت سے (میں مایوس کیوں ہونے لگا اس سے) مایوس ہونا گمراہوں کا کام ہے
محمد جوناگڑھی
کہا اپنے رب تعالیٰ کی رحمت سے ناامید تو صرف گمراه اور بہکے ہوئے لوگ ہی ہوتے ہیں.
ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)
ابراہیمؑ نے کہا "اپنے رب کی رحمت سے مایوس تو گمراہ لوگ ہی ہوا کرتے ہیں"
ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)
آپ نے کہا کہ کون ہوگا جو اپنے رب کی رحمت سے مایوس ہو سوائے گمراہوں کے
محمد جوناگڑھی · دوسرا نسخہ
کہا اپنے رب تعالیٰ کی رحمت سے ناامید تو صرف گمراه اور بہکے ہوئے لوگ ہی ہوتے ہیں.[1]
حواشی
[1] یعنی اولاد کے ہونے پر میں تعجب اور حیرت کا اظہار کر رہا ہوں تو صرف اپنے بڑھاپے کی وجہ سے کر رہا ہوں یہ بات نہیں ہے کہ میں اپنے رب کی رحمت سے نا امید ہوں۔ رب کی رحمت سے نا امید تو گمراہ لوگ ہی ہوتے ہیں۔