سورہ Al-Haqqah — آیت 9

حق ہونے والی · 69:9 · 9/52

وَجَآءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُۥ وَٱلْمُؤْتَفِكَـٰتُ بِٱلْخَاطِئَةِ

Wajaa firAAawnu waman qablahu walmu'tafikatubilkhati-a

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور فرعون اور جو لوگ اس سے پہلے تھے اور وہ جو الٹی بستیوں میں رہتے تھے سب گناہ کے کام کرتے تھے

محمد جوناگڑھی

فرعون اور اس سے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئی، انہوں نے بھی خطائیں کیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور اِسی خطائے عظیم کا ارتکاب فرعون اور اُس سے پہلے کے لوگوں نے اور تَل پٹ ہوجانے والی بستیوں نے کیا۔

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور (اسی طرح) فرعون اور اس سے پہلے والوں نے اور الٹ دی جانے والی بستیوں (کے باسیوں) نے بھی خطاکاری کی روش اختیار کی تھی۔