سورہ Al-Haqqah — آیت 10

حق ہونے والی · 69:10 · 10/52

فَعَصَوْا۟ رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً

FaAAasaw rasoola rabbihim faakhathahumakhthatan rabiya

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی ان کو بڑا سخت پکڑا

محمد جوناگڑھی

اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالﺂخر) اللہ نے انہیں (بھی) زبردست گرفت میں لے لیا.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

ان سب نے اپنے رب کے رسول کی بات نہ مانی تو اُس نے اُن کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

تو انہوں نے نافرمانی کی اپنے رب کے رسولوں کی تو اللہ نے ان کو اپنی سخت گرفت میں دبوچ لیا۔