سورہ Al-Hajj — آیت 51

حج · 22:51 · 51/78

وَٱلَّذِينَ سَعَوْا۟ فِىٓ ءَايَـٰتِنَا مُعَـٰجِزِينَ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَحِيمِ

Wallatheena saAAaw fee ayatinamuAAajizeena ola-ika as-habu aljaheem

آیت کی تلاوت

اس آیت کے تراجم 4

فتح محمد جالندھری

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں میں (اپنے زعم باطل میں) ہمیں عاجز کرنے کے لئے سعی کی، وہ اہل دوزخ ہیں

محمد جوناگڑھی

اور جو لوگ ہماری نشانیوں کو پست کرنے کے درپے رہتے ہیں وہی دوزخی ہیں.

ابو الاعلیٰ مودودی (تفہیم القرآن)

اور جو ہماری آیات کو نیچا دکھانے کی کوشش کریں گے وہ دوزخ کے یار ہیں

ڈاکٹر اسرار احمد (بیان القرآن)

اور جو لوگ ہماری آیات کو نیچا دکھانے کی تگ و دو کرتے ہیں وہی ہیں جو جہنم والے ہیں